مکس مارشل آرٹ الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن ( یو ایف سی) خبیب نورماگومیدوو نے 50 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے والے امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر کو فائٹ کے لیے چیلنج کیا ہے۔30 سالہ روسی مکس مارشل آرٹ خبیب نے 6 اکتوبر کو لاس ویگاس میں ایک فائٹ کے دوران آئرش ریسلر کونر میگریگور کو شکست دے کر مکس مارشل آرٹ چیپمئن کا خطاب حاصل کیا تھا۔خبیب نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں فلائڈ مے ویدر کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ جنگل کا صرف ایک ہی بادشاہ ہوتا ہے، فلائڈ مے ویدر اگلی فائٹ کے لیے تیار ہوجائیں۔خبیب نے کہا کہ مے ویدر فائٹ کے دوران میگریگر کو گرا نہیں سکے اور میں نے اسے باآسانی گرایا۔یاد رہے کہ اگست 2017 میں امریکی باکسر مے ویدر اور آئرش میگریگر کے درمیان باکسنگ کی تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ ہوئی تھی جس میں مے ویدر نے مخالف باکسر کو 10ویں راؤنڈ میں ڈھیر کردیا تھا۔خبیب اب تک 27 مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں جب کہ ہیوی ویٹ چیپمئن فلائڈ مے ویدر بھی 50 مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں تاہم مے ویدر پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ رواں سال کے اختتام پر وہ اپنے کیرئیر کی آخری فائٹ فلپائنی باکسر مینی پیکاؤ سے کرنا چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments