ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ اور کپتان ایک ہی پیج پر ہیں۔ابوظہبی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ اور میرے درمیان اختلاف نہیں، جو ہونا تھا وہ ہوگیا، کوچ سے اختلاف کی بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ میرے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جیسا پہلے روز تھا آج بھی ویسا ہی ہے، ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا اور موقع ملا تو پاکستان کے لیے پرفارم کروں گا۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں جیت کے بہت قریب آگئے تھے مگر جیت نہ سکے، ایک وکٹ مل جاتی تو دبئی ٹیسٹ جیت سکتے تھے تاہم امید ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دیں گے اور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بحثیت کپتان کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر انتہائی پُراعتماد ہوں، اچھا موقع ہے کہ اچھی کارکردگی پیش کر کے دوسرا ٹیسٹ جیتیں۔کپتان نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے، جنہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں لانے کا مقصد تیز کرکٹ کھیلنے والا کرکٹر شامل کرنا تھا جب کہ شاداب خان فٹ بھی ہیں اور 12 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے ابوظہبی میں شروع ہو رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments