مانسہرہ: ملکی بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا۔مانسہرہ، مری، مظفر آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا۔تفریحی مقامات شوگران میں اب تک 6 انچ اور ناران میں 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے، مری اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے بارش کے بعد سردی بڑھ گئی۔مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے، وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، شاردہ ،کیل، وادی گریز، وادی شونٹر، رتی گلی اور وادی لیپہ کے بلند پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔بابو سر ٹاپ، بٹوگا ٹاپ اور نانگا پربت پر وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے جب کہ چلاس شہر اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments