ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم شدید مشکلات سے دو چار ہے اور صرف 57 کے مجموعی اسکور پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔پانچ کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ آؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر اظہر علی اور فخر زمان نے 52 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 57 تک پہنچا تو اظہر علی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔57 رنز پر حارث سہیل، اسد شفیق اور بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد کریز پر موجو دہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے زخمی اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو آج سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کر رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے میر حمزہ بھی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں جنہیں وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، محمد عباس، یاسر شاہ، میر حمزہ پر مشتمل ہے۔ٹم پین کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دبئی ٹیسٹ کی گیارہ رکنی ٹیم ہی ابوظہبی ٹیسٹ میں جلوہ گر ہوگی۔کینگروز ٹیم عثمان خواجہ، ایرون فنچ، شان مارش، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، لیبسچگنی، کپتان ٹم پین، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، نیتھن لیون اور جیمز ہولاند شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments