بیلجیئم میں ایک مکینک نے طیارے کی مرمت کے دوران غلطی سے اس کا میزائل چلا کر اربوں روپے مالیت کا لڑاکا ایف 16 طیارہ تباہ کر دیا۔تباہ ہونے والے طیارے کی مالیت ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر یعنی دو ارب 56 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ واقعہ بیلجیئم کے دارالحکومت میں اُس وقت پیش آیا جب دو مکینک فلورینیس ایئر بیس پر کنٹرول ٹاور کے نزدیک ایک ایف 16 طیارے کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔مرمتی کام کے دوران ان میں سے ایک مکینک سے غلطی سے طیارے کا میزائل چل گیا۔میزائل رَن وے پر کھڑے ایک اور ایف سولہ طیارے کو جا لگا جس میں 10 ہزار لیٹر ایندھن بھرا جا چکا تھا۔میزائل لگنے سے طیارے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی وجہ سے دوسرے جہاز کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔اس حا دثے میں دونوں مکینک محفوظ رہے لیکن ان کی سماعت متا ثر ہوئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments