پہلے گلوکاری، پھر ٹی وی پر اداکاری اور اب قیاس آرائیاں ہیں کہ فرحان سعید فلموں میں بھی انٹری دینے والے ہیں۔سوشل میڈیا پر فلم ’کراچی سے لاہور 3‘ ٹیم کی چند تصاویر وائرل ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحان سعید بھی ٹیم کے ساتھ اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔ان تصاویر کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فرحان سعید فلمساز وجاہت رؤف کی نئی فلم ’کراچی سے لاہور 3‘ میں ڈیبیو دینے جارہے ہیں۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم میں احمد علی اکبر کے بجائے فرحان سعید جلوہ گر ہوں گے۔فلم کی کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائشہ عمر، اسد صدیقی، زارا نور عباس اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر فرحان سعید کی جوڑی دار ہوں گی۔فلم ‘کراچی سے لاہور 3’ گزشتہ دونوں سیکوئلز کی طرح کامیڈی اور رومانوی ہوگی، جس کا اسکرپٹ اس مرتبہ بھی یاسر حسین نے لکھا ہے، جو فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے۔رپورٹس کے مطابق فلم کے اسکرپٹ کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں جب کہ عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments