ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد قومی ٹیم کی دوسری اننگز جاری ہے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری میچ میں محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے سامنے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 بناسکی اور اس طرح قومی ٹیم کو 137 رنز کی برتری ملی جس کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔فخر زمان اور محمد حفیظ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو حفیظ دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور 15 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ پر فخر زمان اور اظہر علی کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ اور شان مارش نے 20 کے مجموعی اسکور سے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو فنچ 7 اور مارش صفر رنز پر کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا مجموعہ 43 تک پہنچایا تو شان مارش محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے، وہ 3 رنز بنا سکے جس کے بعد کینگروز بلے باز کا آنا جانا لگا رہا۔ٹریوس ہیڈ 14 اور مچل مارش 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپننگ بلے باز ایرون فنچ 85 کے مجموعی اسکور پر سب سے زیادہ 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مچل اسٹارک 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ کپتان ٹم پین 3، مارنس لیبوشن 25 اور نیتھن لیون 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عباس نے 5، بلال آصف نے 3 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد پہلے روز کھیل کے اختتام تک کینگروز نے 2 وکٹوں پر 20 رنز بنائے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments