اسکردو: تفریحی مقام دیوسائی میں گزشتہ دو روز کے دوران پڑنے والی برفباری کے بعد اسکردو اور استور کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جہاں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ایس ایس پی مانسہرہ راجا مرزا حسن کے مطابق برفباری کے بعد تفریحی مقام پر سوئیڈن کے ایک سیاح اور 9 مقامی افراد تین روز سے پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن آج سے شروع کیا جارہا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے وہاں پھنسنے والوں میں 4 مقامی سیاح اور محکمہ وائلڈ لائف کے 5 اہلکار شامل ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عمران جدون کا کہنا ہے کہ ناران سے لولو سر جھیل تک برف کی صفائی کا کام جاری ہے اور علاقہ بڑبھوئی تک تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئ ہیں۔ڈی سی مانسہرہ کے مطابق ناران اور بٹہ کنڈی میں پھنسے تمام سیاحوں کو باحفاطت نکال لیا گیا جب کہ لولو سر جھیل تک سڑک کو برف ہٹا کر شام تک کھول دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ناران میں سیاحوں کی آمد پر کوئی پابندی نہیں، لو لو سر جھیل سے بابو سرٹاپ تک سڑک کھولنا ممکن نہیں تاہم سیاح ناران لولو سر جھیل تک جا سکتے ہیں، جب تک ہوٹلز کھلے ہیں پولیس اور انتظامیہ ناران میں موجود رہے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments