عدالت کا گیلانی کیخلاف ریفرنس، نوازشریف کےخلاف ریفرنسز نمٹانےکےبعد سننےکا فیصلہ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب ریفرنس، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے بعد سننےکا فیصلہ کرلیا۔سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کی آج نیب ریفرنسز کے سلسلے میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں ملاقات ہوئی۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو پہلے روسٹرم پر بلا لیا، تاہم نیب پراسیکیوٹر عدالت میں موجود نہیں تھے۔جس پر یوسف رضا گیلانی نے جج ارشد ملک سے کہا کہ ‘آپ پہلے میاں صاحب کا کیس سن لیں، میں انتظار کرلیتا ہوں’۔تاہم جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ‘میاں صاحب کےکیس میں پورا دن لگے گا’۔دوران سماعت عدالت نے یوسف رضاگیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس کی سماعت نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانےکے بعد کرنے کا فیصلہ کیا۔بعدازاں احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں