مقبوضہ کشمیرمیںقابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 9 کشمیری نوجوان شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔حاملہ خاتوں کو بھی ابدی نیند سلادیا گیا حکومت پاکستان سے کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لئے معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا مطالبہ زورپکڑ گیا حریت قیادت نے کل(منگل کو) وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ،شہادتوں ان واقعات پر سری نگر کے لال چوک پر احتجاج کیا جائے گا ۔رپورٹ کے مطابق کلگام جنوبی کشمیر میں ایک مرتبہ پھر بھارتی قابض افوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانون کا قتل عام ہوا۔بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے علاقے لارو میں محاصرے کے دوران ایک رہائشی مکان کو گولہ باری کے ذریعے تباہ کیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔مقامی افراد مکان کا ملبہ ہٹارہے تھے کہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے پھینکا گیا بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں مزید 2 کشمیری نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے۔ بھارتی مظالم کے خلاف لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کشمیری مظاہرین زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس شیلنگ سے 40 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ حریت قیادت نے عالمی ضمیرکوجھنجھوڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی حکمران اور قابض افوج کشمیریوں کی نسل کشی پر گامزن ہے۔بھارتی حکومت نے قابض افواج کو کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔معمر افراد خواتیں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔حاملہ خاتوں کو بھی ابدی نیند سلادیا گیا ۔کشمیریوں کےگھروں املاک پراپرٹیز کو تباہ کیا جارہا ھے۔بھارتی قابض افواج کو کشمیریوں کی نسل کشی کا لائسنس ملا ھوا ھے۔ایک ہفتے میں دو درجن سے زائد کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا۔ انسانی حقوق سفارتی اور سیاسی حلقوں نے سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جو لمحہ فکریہ ھے۔ مشال ملک نے بھی بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اقوم متحدہ کے سکریٹری جنرل سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہیں۔حکومت پاکستان کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لئے عالمی فورمز پر شد ومد سے آواز اٹھائے۔دوسری جانب قابض انتظامیہ نے ضلع کلگام میں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔غاصب بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی مشترکہ قیادت سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے کل وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ حریت قیادت کے مطابق کلگام شہادتوں پر منگل کو سری نگر کے لال چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔یا درہے کہ دو روز قبل بھی قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments