باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان تمام سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کریں،مقبوضہ کشمیر میںظلم کی انتہا ہو چکی ہے فیصلہ کن بڑی سرگرمی کی ضرورت ہے ،حکومت پاکستان ہندوستان سے مذاکرات کی بھیک نہ مانگے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں سفارتی مہم منظم کرے ،پی ایچ ڈی سکالر تحریک آزادی کشمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ،قائد حریت سید علی گیلانی 10سالہ جوان کی طرح میدا ن میں استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں ،کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا بیس کیمپ کی حکومت یہاں کے عوام،سول سوسائٹی،دانشور،وکلائ،اساتذہ،طلبہ اپنی ذمہ داری پوری کریں ،وزیر اعظم کی زیر صدارت 24اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد میں منعقد ہو گی ہم اپیل کرتے ہیں کہ وزیر اعظم مشترکہ طور پر مشاورت کے بعد سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کے موقف کی حمایت کی اور ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دی مگر ہندوستان نے اس کا جواب منفی انداز میں دیا اور وزراء خارجہ کے مذاکرات سے بھی راہ فرار اختیار کی ،طاقت کے بل بوتے پر ہندوستان کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری ،اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے ہندوستان کو دنیا کا بدترین دہشت گرد ملک قرار دیا ہے جس پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان جو اس وقت حالت جنگ میں ہیں وہ تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہیں ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجاہدین کی بیڑیاں کھولیں انہوں نے کہاکہ ہندوستانی چیف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وادی میں 200مجاہدین موجود ہیں جو ہندوستانی 8لاکھ فوج کو تگنی کا ناچ نچا رہے ہیں ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کے پرامن حل کے لیے کردار ادا کرے کشمیریوں کو ووٹ کے ذریعے فیصلہ کا حق دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ 70ہزار نوجوان اور ہزاروں سابق فوجی ہماری اپیل پر سیز فائر لائن کو اپنے پائوں تلے روند ڈالیں گے ،27اکتوبر کو بھرپور انداز سے یوم سیاہ منایا جائے انہوں نے کہاکہ 27اکتوبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر مارچ کا اہتما م بھی کیا گیا تمام کشمیری اس میں شریک ہوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments