اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کے خلاف تحقیقات کا حکم دینے کی میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ‘وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف کوئی بات کی اور نہ ہی تحقیقات کاحکم دیا، اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے’۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ‘وزیراعظم نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے’۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘حکومت کا موقف لیے بغیر اخبار میں جس طرح کی ہیڈ لائن شائع گئی ہے، یہ بات سراسر غیر اخلاقی اور صحافتی تقاضوں کے منافی ہے’۔واضح رہے کہ آج ایک اردو اخبار میں اس حوالے سے رپورٹ شائع ہوئی کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت میں شامل 3 وزراء پر کرپشن کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور الزام ثابت ہونے پر ان وزراء کو برطرف کردیا جائے گا۔مذکورہ خبر میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم نے جمعرات (18 اکتوبر) کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اپنے وزراء کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ اس موقع پر کمرے میں صرف وزراء، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور مشیر موجود تھے جبکہ تمام سرکاری افسران کو باہر نکال دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف ان کی 22 سالہ جدوجہد ہے اور وہ اس معاملے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments