نوازشریف کا میڈیا سے گفتگو سے گریز، صحافیوں کے سوالات مریم اورنگزیب پر ڈال دیئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا اور تمام جواب مریم اورنگزیب کو دینے کی ہدایت کی۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو اس دوران انہیں صحافیوں کے سوالات کا سامنا رہا۔نوازشریف نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا اور ہر سوال کے جواب کی ذمہ داری پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب پر ڈال دی۔صحافی نے نوازشریف سے سوال کیاکہ موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملاقاتوں کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟

اس پر میاں نوازشریف نے کہا کہ سوال کا جواب مریم اورنگزیب دیں گی۔پارٹی قائد کے اشارے پر مریم اورنگزیب نے کہا جواب دیا کہ حکومت کی نااہلی برقرار رہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔ایک اور صحافی کے سوال پر کہ آصف زرداری آپ سے ملاقات کے لیےتیار ہیں کیا آپ بھی ملیں گے؟سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر پارٹی ترجمان کو جواب دینے کا کہا جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان کا پارٹی سطح پرجائزہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں