اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت سے بات چیت سے گھبراتا نہیں اور بات چیت کے ذریعے ہی معاملات حل کیے جاسکتے ہیں۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی، سعودی عرب نے 6.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا، پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس 2 ہزار سے300 ریال کردی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے چین کے پہلے دورے پر 2 سے 5 نومبر کو سرکاری دورے پر چین جائیں گے، وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ شنگھائی کانفرنس میں خصوصی شرکت بھی کریں گے۔ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے 20 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا، پاکستان کشمیر میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔پاک بھارت مذاکرات سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے بات چیت سے گھبراتا نہیں، بات چیت کے ذریعے ہی معاملات حل کیے جاسکتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی شہریوں کی جانب سے پاکستانی حدود میں جہاز یرغمال بنائے جانےکا علم نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر قندھار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کے الزامات کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان نے تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیئے، افغانستان میں دیرپا امن کے لیے پاکستان اور امریکا کوشاں ہیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان پر کسی ملک کی جانب سے کسی دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان اپنے ملکی مفادات کی خاطر اقدامات کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments