پاکستان ایک ایسی سرزمین ہے جو آثارِ قدیمہ سے مالا مال ہے۔ یہاں تاریخ کی ایسی ایسی نشانیاں موجود ہیں جو اسے دوسرے ممالک سے ممتاز کرتی ہیں، ایسے میں بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے اور پکنک پوائنٹ گڈانی کے سمندر سے ایک قدیم مورتی نکل آئی۔بدھ کے روز بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے پکنک پوائنٹ پر سمندر سے پتھر کی بنی ہوئی ایک قدیم مورتی برآمد ہوئی، جسے مقامی ماہی گیروں نے گڈانی کسٹمز کے حوالے کردیا۔تاہم گڈانی پولیس کے ایس ایچ او محمد جان ساسولی نے اس مورتی کو پولیس کے حوالے کرنے کی تجویز پیش کی۔ذرائع کے مطابق گڈانی پولیس اور کسٹمز اپنے اپنے طور پر اس مورتی پر اپنا حق ثابت کرنا چاہتے ہیں۔یہ مورتی پتھر سے بنی ہوئی ہے اور کافی پرانی محسوس ہوتی ہے، جس کے بارے میں قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ ہندو راجہ کی ہے جو ایک جنگلی جانور پر سوار ہے۔خیال ہے کہ یہ مورتی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ٹوٹنے کے لیے آنے والے کسی پرانے اور ناکارہ بحری جہاز سے سمندر میں گر گئی ہوگئی۔سوشل میڈیا پر مورتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر سیشن عدالت نے کسٹمز اور گڈانی پولیس کو آج مورتی سمیت طلب کرلیا، جہاں اس کی حوالگی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments