فیصل آباد: پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر اَپ لوڈ کرنے والے فیصل آباد کے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسےگرفتار کرلیا۔فیصل آباد کے علاقے منصور آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان جمال ہندل نے فیس بک پر ہوائی فائرنگ کرنے اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، جو وائرل ہوگئیں۔اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد اشفاق خان نے نوجوان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔جس پر تھانہ منصور آباد کی پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments