لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہناہے کہ صدر مملکت عارف علوی 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرین دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان ٹرین چلےگی جب کہ اگلے مرحلے میں کراچی حیدر آباد شٹل ٹرین ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ لوکل ٹرین کا افتتاح 31 اکتوبر کو شام 4 بجے صدر مملکت عارف علوی کریں گے، ٹرین چلانےکا مقصد مزدوروں کے لیےآسانیاں پیدا کرنا ہے، مزدوروں کے لیے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہوگیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ہماری حکومت کے 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے، 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانےکا وعدہ پورا کریں گے، میانوالی، لاہور اور سکھر ایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ ہے۔وزیرریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے میں 10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر نوکری دیں گے، ریلوے کا نعرہ ہے آرام حرام ہے، ہم ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments