مسقط: پاکستان اور بھارت کو ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا گیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج رات 10 بجکر 10 منٹ پر کھیلا جانا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا۔خیال رہے کہ بھارت اس ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہا تھا۔ بھارت اور پاکستان دونوں نے یہ ایوںٹ دو دو بار جیتا ہے۔ بھارت نے 2011 اور 2016 میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹلز جیتے جبکہ پاکستان نے 2012 اور 2013 میں چیمپئن بنا۔گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان مقررہ وقت میں میچ 4-4 گول سے برابر رہا لیکن پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ملائیشیا کو 1-3 سے زبردست شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔دوسری جانب بھارت نے جاپان کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments