کہتے ہیں کہ محبت اور جنگ میں سب جائز ہے اس لیے جاپانی شہزادی نے محبت کی شادی کرنے کے لیے اپنے شاہی اعزاز کو ہی خیرباد کہہ دیا۔گزشتہ روز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے میجی مزار میں 28 سالہ جاپانی شہزادی ایاکو نے 32 سالہ عام شہری کی موریا سے شادی رچائی، لیکن اس سے قبل انہیں اپنے شاہی اعزاز سے دستبردار ہونا پڑا۔شہزادی ایاکو کا تعلق شاہی خاندان سے ہے جب کہ موریا نیپون یوسین نامی ایک کمپنی میں ملازم ہیں۔شاہی اصول کے مطابق اگر شہزادی شاہی خاندان میں شادی کرے گی تو وہ شہزادی ہی رہے گی لیکن کسی عام شخص سے شادی کی صورت میں اس سے تاج لے لیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایاکو نے جیسے ہی کی موریا سے شادی کی وہ شاہی عہدے سے بے دخل ہوگئیں۔شہزادی اور ان کے خاوند نے شادی کے بعد جاپانی میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر کی موریا کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شہزادی ایاکو کو عام زندگی گزارنے میں ضرور مدد کریں گے، وہ ان کا زندگی بھر ساتھ دیں گے۔دوسری جانب ایاکو کا کہنا تھا کہ وہ اس شادی سے بہت خوش ہیں اور امید کرتی ہیں کہ شاہی خاندان کے لیے ان کی خدمات جاری رہیں گی۔دوسری جانب جاپان میں ایک شہزادی کا عام شخص سے شادی کرنا شہ سرخیوں کی زینت بن گیا ہے جس پر لوگ حیرت کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments