پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی عملہ اسمارٹ فون کی بجائے سادہ فون استعمال کرے۔مراسلے کے مطابق عملہ ایسا موبائل فون استعمال کرے، جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو، کیونکہ دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال سے مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں۔مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس حکم کی تعمیل کروانے کے لیے آزاد مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments