ابو ظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا سے بہتر ہے، مقابلے دلچسپ ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور کوچ کریگ میک ملن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی اچھی سائیڈ ہے، سیریز چیلنجنگ ہوگی، ہمارے کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہورہے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی ہوئی جہاں دونوں کپتان اور اسپانسر کے نمائندے کے ساتھ ٹرافی نے اپنا جلوہ دکھایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، حریف اسکواڈ میں کئی اچھے کھلاڑی شامل ہیں، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔کپتان نے بتایا کہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان ان فٹ ہیں، گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جب وہ مکمل فٹ ہوں گے تو میچ کھیلیں گے۔سرفراز احمد نے شعیب ملک کو بیٹے کی ولادت پر مبارک باد بھی پیش کی اور کہا کہ شعیب ملک سیریز کا پہلا میچ بھی کھیلیں گے اور صبح ابوظبی آجائیں گے، سیریز کا پہلا میچ ہی بہت اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اچھی تھی مگرکیوی ٹیم میں بھی جارحانہ بیٹنگ کرنے والے ہیں، ہماری ٹیم کی فیلڈنگ اچھی ہوتی جارہی ہےاس لیے کامیابی نصیب ہورہی ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن اور کوچ کریگ ملن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی ایک اچھی سائیڈ ہے، مارٹن گپٹل کے نہ ہونے سے ٹیم کمبی نیشن متاثر ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments