کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں 11 سال سے بند لوکل ٹرین کا آج افتتاح کریں گے۔ اس ٹرین کے ذریعے یکم نومبر سے روزانہ ہزاروں افراد سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے۔حکام کے مطابق کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لیے لوکل ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ دھابیجی سے کراچی سٹی کے لیے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے ٹرین روانہ ہوگی۔یہ ٹرینیں ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ملیر سٹی لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ٹرین کا روٹ 65 کلومیٹر پر محیط ہوگا جس کا کم از کم ٹکٹ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 80 روپے ہوگا۔کراچی میں لوکل ٹرین سروس کا آغاز 60 کی دہائی میں ہوا تھا اور روزانہ دو درجن سے زائد ٹرینیں تین مختلف روٹس پر کراچی کے سٹی اسٹیشن سے دھابیجی، ملیر کینٹ اور کھوکھراپار جاتی تھیں۔بعد میں ایک توسیعی منصوبے کے تحت 70 کی دہائی میں سرکلر ریلوے کا آغاز ہوا۔ریٹائرڈ ریلوے ملازم منظور رضی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے سرکلر ریلوے کا پہلا ٹکٹ فروخت کیا تھا۔کراچی شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافے کے باوجود لوکل ٹرینیں رفتہ رفتہ کم ہوتی گئیں اور 2007 میں کراچی اور دھابیجی کے درمیان اور 2014 میں کراچی اور لانڈھی کے درمیان چلنے والی لوکل ٹرین بند کردی گئیں۔تاہم ریلوے حکام نے ایک بار پھر کراچی سے دھابیجی کے درمیان لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments