نیویارک: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے یوسومائیٹ نیشنل پارک میں ایک بھارتی جوڑا پہاڑ پر سیلفی لیتے ہوئے 800 فٹ گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔بھارتی جوڑا پیشے کے اعتبار سے سافت ویئر انجینئر تھا، جن کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا، جب 29 سالہ وشنو وسواناتھ اور 30 سالہ میناکشی مورتھی نیشنل پارک میں سیلفی لیتے ہوئے گہری کھائی میں جاگرے، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔جوڑے کی لاشوں کو گذشتہ جمعرات کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے کھائی سے نکالا گیا، جبکہ ان کی شناخت رواں ہفتے پیر کے روز ہوئی۔وشنو وسواناتھ کے بھائی جشنو وسواناتھ کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا، وہ دونوں بظاہر سیلفی لے رہے تھے جبکہ جس مقام پر حادثہ پیش آیا، وہاں کوئی ریلنگ بھی موجود نہیں ہے۔جشنو کے مطابق لوگوں نے اس مقام پر ایک ٹرائی پوڈ دیکھنے کے بعد پارک رینجرز کو آگاہ کیا، جس کے بعد دونوں کی لاشوں کو گذشتہ جمعرات کو برآمد کرکے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا۔مرنے والا جوڑا سوشل میڈیا پر اکثرو بیشتر اپنے سفر کے دوران لی گئی تصاویر اور سیلفیز شیئر کرتا رہتا تھا جبکہ ان کا ‘ہالی ڈیز اینڈ ہیپلی ایور آفٹر’ ( Holidays and HappilyEverAfters) کے نام سے ایک بلاگ بھی تھا۔دوسری جانب پارک کے ترجمان جامی رچرڈز کا کہنا تھا کہ ‘ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جوڑا کھائی میں کیسے گرا، ہم واقعے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن معلوم تفصیلات کے مطابق یہ ایک المناک حادثہ تھا’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments