اسلام آباد: سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کو سپورٹ کیا موجودہ حکومت کا ساتھ دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو دو تین بلین ڈالر ملے ہیں لیکن یہ وسیع مدت تک ضرورت پوری نہیں کرسکتے، ہم حکومت کی 5 سال سپورٹ کرتے ہیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں لیکن یہ بہترین علاج ہے، وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ہم ایک ساتھ مل کر بیٹھیں اور ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانا چھوڑیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا تیل بچانے کی باتیں اپنی جگہ مگر کہتے ہیں بھینس اپنی نکیل کھا لے تو اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ‘میں نے سی پیک کا نظریہ سوچا، اگر اس منصوبے سے گوادر کو نکال دیں تو آگے کیا بچتا ہے’۔سابق صدر نے کہا کہ ان دنوں ڈیمز کی بھی بات ہورہی ہے، ڈیم ضرور بنائیں لیکن پہلے اس کی کنزرویشن کے لیے بھی اقدامات کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments