جکارتہ: رواں ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے انڈونیشین مسافر طیارے کا بلیک باکس تین روز کی مسلسل تلاش کے بعد مل گیا۔لائن ایئرلائن کا طیارہ جکارتہ ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار تمام 189 مسافر ہلاک ہوئے۔حادثے کے بعد طیارے کے بلیک باکس کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کا زیر سمندر آپریشن تین روز تک جاری رہا اور غوطہ خوروں نے سمندر کی تہہ میں جاکر طیارے کا بلیک باکس تلاش کرلیا جس سے نئے طیارے کو پیش آئے حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد ملے گی۔سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف کا کہنا ہے کہ بلیک بلاکس تلاش کرلیا گیا جس کے بعد اسے حادثے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔لائن ایئرلائن کا طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 جیٹ جکارتہ ایئررپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی سمندر میں گر گیا تھا جسے بھارتی پائلٹ چلا رہے تھے۔یاد رہے کہ انڈونیشین ایوی ایشن کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا سانحہ ہے جس میں 189 مسافر ہلاک ہوئے، لائن ایئر کا طیارہ بوئنگ 737 بالکل نیا طیارہ تھا اور اس نے 15 اگست کو ہی اپنی پہلی پرواز کے لیے اڑان بھری تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments