اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے پر تنقید اور مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کو اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے جارحانہ اور پرتشدد قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک وزیراعظم نے اسٹینڈ لیا ہے، لیکن افسوس کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے ان پر تنقید ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا تھا، جس کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج شروع ہوا، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے بعد گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے۔انہوں نے ملک دشمن عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘اپنی سیاست اور ووٹ بینک کے لیے اس ملک کو نقصان نہ پہنچائیں اور ریاست سے مت ٹکرائیں، ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور لوگوں کی جان و مال کی وحفاظت کرے گی لہٰذا ریاست کو مجبور نہ کریں کہ وہ ایکشن لے’۔آج قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں سید خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کو ‘پر تشدد’ اور ‘جارحانہ’ قرار دیتے ہوئے ایوان میں آکر پالیسی بیان دینے کا مطالبہ کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments