لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے 50 اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔53 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اظہر علی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور بہت عرصے سے ایک روزہ کرکٹ سے الگ ہونے پر غور کر رہا تھا، یہ بہترین وقت ہے کہ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام فارمٹس میں کھیلوں گا۔اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اعتماد میں لیا۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں، انہیں سپورٹ کرنا چاہیے جب کہ نوجوان کرکٹرز بہت اچھی ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اچھے انداز سے ٹیم کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔اظہر علی کا کہنا تھا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچ کے بعد کیا، بہت سے لوگ میری کپتانی سے مطمئن نہیں تھے تاہم اب ساری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہوگی اور کوشش ہے جتنی بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں تسلسل کے ساتھ پرفارم کروں۔یاد رہے کہ اظہر علی نے 50 اوورز کی کرکٹ میں 2011 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اور انہوں نے اپنا آخری میچ رواں سال 13 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔انہوں نے 53 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 3 سینچریوں اور 12 نصف سینچریوں کی مدد 1845 رنز بنائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments