بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے فین پوری دنیا میں موجود ہیں، جن میں پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں، 2 نومبر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر گلوکار عاصم اظہر نے کنگ خان کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے گانے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر شاہ رخ خان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ‘میں آپ کے لیے کب گاسکتا ہوں کہ آپ اس پر ہونٹ ہلائیں (لپ سنک کریں)؟’ساتھ ہی انہوں نے شاہ رخ کی آنے والی فلم ‘زیرو’ میں ان کے کردار بووا سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ ‘اگر آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو بووا سنگھ سے بھی کام چل جائے گا۔’واضح رہے کہ 2 نومبر کو اپنی 53 ویں سالگرہ پر شاہ رخ خان نے مداحوں کو فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کا تحفہ دیا تھا، جس میں انہوں نے ‘بووا سنگھ’ نامی ایک بونے شخص کا کردار ادا کیا ہے۔عاصم اظہر کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا، ‘میں بووا سنگھ سے کہوں گا کہ وہ گانے کے ساتھ ہونٹ ہلائے، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ گانے کے ساتھ ڈانس بھی کرسکتا ہے یا نہیں۔’واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بووا سنگھ کا ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بھی بنا رکھا ہے، جو تصدیق شدہ ہے۔بعدازاں عاصم اظہر نے اپنے بچپن کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کی ٹی شرٹ پر شاہ رخ خان کی تصویر موجود ہے۔واقعی عاصم اظہر نے تو ثابت کردیا کہ وہ کنگ خان کے بچپن سے فین ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے لیے گانا گانے کا ان کا خواب بھی جلد ہی پورا ہو جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments