لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے 8 کروڑ کی مالی امداد کی درخواست کردی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کو 8 کروڑکی مالی امداد کے لیے خط لکھا ہے، حکومت سے براہ راست مانگنے کی وجہ وقت کی کمی ہے کیونکہ ورلڈکپ میں ٹیم نہ گئی توجرمانہ ہوگا اور بدنامی بھی۔شہباز سینئر نے کہا کہ محمد ثقلین اور حسن سردار تنازع پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہاکی لیگ کے لیے کل سے باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، انٹرنیشنل ٹیموں کے لیے مختلف ممالک کو کہا ہے ایک ہفتے میں جواب آئے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments