سان فرانسسکو: امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے شبہ میں فیس بک کے 30 اور انسٹاگرام کے 85 اکاؤنٹس بندکردیئے گئے۔فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل امریکا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشکوک آن لائن سرگرمیوں سے متعلق رابطہ کیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے فیس بک کے 30 اور انسٹاگرام کے 85 اکاؤنٹس بند کیے گئے۔امریکی سیکیورٹی حکام کے مطابق ان اکاؤنٹس کو امریکا کے باہر سے چلایا جا رہا تھا۔فیس بک کے مطابق فوری طور پر بند کیے گئے ان اکاؤنٹس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔فیس بک کے مطابق بند کیے گئے اکاؤنٹس زیادہ تر فرانسیسی اور روسی زبان میں تھے جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹس زیادہ تر انگریزی میں تھے۔حال ہی میں آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے اپنی رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے کریک ڈاؤن کے باجود امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ‘جنک نیوز’ کا پھیلاؤ 2016 کے صدارتی انتخابات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔اس سے قبل ٹوئٹر نے بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اس نے غلط معلومات پھیلانے والے متعدد اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی تعداد نہیں بتائی گئی
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments