پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے حالیہ پرتشدد مظاہروں کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کردی۔پولیس کے مطابق نوشہرہ اور ہنگو میں پرتشدد واقعات پیش آئے جب کہ ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ہنگو میں 25 پرتشدد مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں سے تاحال 8 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے رشکئی انٹرچینج ٹول پلازا کو آگ لگائی جس کا مقدمہ رسالپور پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق رشکئی انٹر چینج واقعے میں نامزد 17 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں اور مزید ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کے احکامات دیے جس کے بعد مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج کیا۔مظاہرین نے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور بعدازاں حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان ایک معاہدے کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments