اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہےکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی اور جب تک آسیہ بی بی کو مجرم قرار نہیں دیا جاتا اس وقت تک نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ملک میں حالیہ احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ’اس میں ایک وہ لوگ تھے جو اپنے ذاتی مفاد اور ایجنڈے کے ذریعے بغض پورا کرنے کے لیے املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے‘۔انہوں نے کہا کہ ‘معاہدے میں شامل تحریک لبیک کے ارکان کو جب ان کا بتایا گیا اور فوٹیجز دکھائی گئیں تو انہوں نے انہیں اپنی جماعت کا ماننے سے انکار کردیا‘۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ‘قانون پر جب کوئی سمجھوتہ کرے گا تو پھر وہ بنانا ریاست ہوگی، جو بھی گرفتاریاں ہوئیں انہیں قانونی طریقے سے ٹریٹ کیا جائے گا، باور کراتا ہوں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو قانون کو توڑے یا اسے چیلنج کرے گا، وزیراعظم اور دیگر حکام کا واضح مؤقف ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔‘آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق شہریار آفریدی نے کہا کہ’ سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی حکومت اس پر عمل کرے گی،جب تک کوئی مجرم نہیں ہوگا کیسے ای سی ایل میں نام ڈالیں؟ سوال ہی پیدا نہیں ہوگا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہر پاکستانی خواہ وہ جس مذہب یا مسلک کا ہو وہ ریاست کی ذمہ داری ہے، کسی کو جان و مال سے کھیلنے کا لائسنس نہیں دیا جاسکتا،آسیہ بی بی اور ان کا خاندان پاکستان میں ہے اور حکومت کی جانب سے انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments