اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور نجی نیوز چینل کے اینکر عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کردی۔واضح رہے کہ جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آج عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عامر لیاقت پر آرٹیکل(3) 204 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔اس موقع پر عامر لیاقت نے عدالت عظمیٰ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ‘میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں پہلے بھی معافی مانگتا رہا ہوں’۔جس پر جسٹس اعجاز الا حسن نے ریمارکس دیئے کہ ‘معافی کا وقت گزر چکا ہے،آج فرد جرم کے لیے تاریخ رکھی گئی تھی’۔عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ‘عامر لیاقت نے 6 مارچ 2017 کے عدالتی حکم نامے کی خلاف ورزی کی ہے، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments