رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مبینہ طور پر اغوا اور زیادتی کے بعد گھر پہنچنے والی دو بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔پولیس نے قتل اور زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی میں گزشتہ روز دو بہنوں کو مبینہ طور پر اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔جب یہ متاثرہ لڑکیاں گھر واپس پہنچیں تو ان کے چچازاد بھائیوں نے انہیں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گلا دباکر قتل کردیا۔جس کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے قتل کے الزام میں مقتول لڑکیوں کے چچازاد بھائیوں اور زیادتی کےایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ زیادتی کے 2 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکیاں اغواء نہیں ہوئیں بلکہ خود اپنے دوست سے ملنے گئی تھیں۔دوسری جانب مقتول لڑکیوں کے والد کا موقف ہے کہ ان کی بیٹیوں کو بااثر افراد کے بیٹے نےاغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے زیادتی کی تصدیق کے لیے لاشوں سے نمونے حاصل کرکے فرانزک لیب بھجوادیئے ہیں جبکہ مقتولین کی تدفین کردی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments