ابوظہبی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن منرو اور جارج وارکر نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے 13 رنز جوڑے تو جارج وارکر ایک رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔شاہین ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے اور کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی کی شکست کو بھلا کو ایک روزہ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کا عزم لیے میدان میں اُترے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments