اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 2 ہفتوں کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ مذاکرات شروع ہوں گے، جس کے دوران پاکستان آئی ایم ایف کو اپنی مالی ضروریات سے آگاہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں دو ہفتے قیام کے دوران پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن ، مجموعی ملکی معیشت اور برآمدات کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وزارت خزانہ ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے اکتوبر میں انڈونیشیا میں آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پروگرام کی درخواست کی تھی۔تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو استحکام بخشنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر بھی آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ملک جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اس کا سب کو ادراک ہے۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جاسکے اور جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے۔واضح رہے کہ حکومت کو اس سال اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 سے 9 ارب ڈالر درکار ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments