اسلام آباد: ملکی بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کراچی سمیت دیگر شہریوں میں بھی موسم میں خنکی پائی جاتی ہے۔ضلع دیامر میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت، بٹوگا ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی پہنچنا شروع ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، کوئٹہ، گلگت اور اسکردو میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کے باعث خنکی میں اضافہ ہوگیا اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے، وادی کوئٹہ کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 2، پنجگور میں 8، سبی اور نوکنڈی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments