ابوظہبی: تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن 54 کے مجموعی اسکور پر امام الحق کیوی بولر فرگوسن کا خطرناک باؤنسر سر پر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔امام الحق کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے بابر اعظم آئے۔دونوں بلے بازوں کے درمیان 101 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی تاہم فخر زمان 88 رنز بناکر فیروگسن کا شکار بنے۔مجموعی اسکور میں ایک رنز کے اضافے کے بعد بابر اعظم بھی 46 رنز بناکر فیروگسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ شعیب ملک کی گری جو 14 رنز بناکر فیروگسن کی گیند پر سودھی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ کپتان سرفراز احمد 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم نے 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرکے 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، گرین شرٹس کی نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچز میں مسلسل 12 شکستوں کے بعد پہلی کامیابی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments