کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی پر کچھ لوگوں کا قبضہ ہے اور مجھ سے جان چھڑانے کی کوشش بہت پہلے سے جاری ہے۔گزشتہ روز ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کرکے انہیں پارٹی سے باہر کردیا۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نےکہا کہ مجھ سے جان چھڑانے کی کوشش بہت پہلے سے جاری ہے، عامر خان اور کنور نوید بتائیں کہ ان کےکتنے اثاثے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پارٹی اور رابطہ کمیٹی میں کچھ لوگوں کا قبضہ ہے، تنظیم کے نظریے اور منشور پر نقصان ہو رہا ہے، رابطہ کمیٹی اپنے فیصلوں سےکارکنوں میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب ایم کیو ایم میں انٹرا پارٹی الیکشن ہونے چاہئیں، پارٹی کے لاکھوں کارکنان ان تمام فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں، ہم سیاسی و جمہوری طریقے سے پارٹی چلانا چاہتے ہیں، میں نے کسی کی دم پرپاؤں نہیں رکھا ہے جو لوگ تلملا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23 اگست کے بعد سربراہی سنبھالی تو پتا چلا کہ پارٹی میں کیا کچھ ہو رہا ہے، سب کو بارہا سمجھایا کہ آپ لوگ انسان بن جائیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments