کراچی: ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہےکہ خالد مقبول ایم کیو ایم کےسپہ سالار اور فاروق ستار کارکن ہیں۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات کا دفاع کرنے آج عدالت آئے تھے، اب گواہان نے ثابت کرنا ہے کہ ہم مجرم ہیں کہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی گواہ پیش ہوگا۔فاروق ستار کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے اختیارات کسی کو نہیں ملے، پارٹی میں سب کارکنان ہیں جب کہ خالد مقبول ایم کیو ایم کے سپہ سالار اور فاروق ستار کارکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اگر 22 اگست کا حساب دیا تو بھی سب مشکل میں پڑ جائیں گے لہٰذا ایم کیو ایم پاکستان کی کردار کشی میڈیا پر نہ کی جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments