بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں 6 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد سے مداح اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے، لیکن اب یہ انتظار ختم ہوگیا۔شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر 2 ماہ کے زین کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ‘ہیلو ورلڈ’!مداحوں کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ کچھ لوگ زین کو ‘چھوٹا شاہد کپور’ بھی قرار دے رہے ہیں۔بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔میشا کپور کی پیدائش پر بھی شاہد کپور نے ‘ہیلو ورلڈ’ لکھ کر اسی انداز میں اسے دنیا سے متعارف کروایا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments