لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ قانون کی حکمرانی عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے سے ہی ممکن ہے۔لاہور میں شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اس سے قبل اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتیں چلتی رہتی ہیں لیکن فلاحی منصوبوں پر کام کرنے سے خوشی ہوتی ہے، پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جو دنیا میں مثال ہوگی۔خطاب کے دوران انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تقرری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے احساس پر مبنی ایک معاشرے کو تشکیل کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے سڑکوں پر رات گزارنے والوں کے لیے پناہ گاہ منصوبے کی بنیاد رکھی۔انہوں نے بتایا کہ رات کو کھلے آسمان تلے سونے والوں کے لیے لاہور میں 5 پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، جہاں مکمل سہولیات میسر ہوں گی اور پناہ گاہ منصوبہ چلانے کے لیے مخیر حضرات پر مبنی ایک بورڈ بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم میں احساس کی کمی ہے ، ہمیں سڑکوں پر سونے والوں کا خیال نہیں، جس کے دل میں مفلس لوگوں کو دیکھ کر رحم نہ آئے وہ انسان ہی نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں غربت ختم کرنے کے لیے ایک پیکج لے کر آئیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments