اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ذلفی بخاری کی دُہری شہریت کے کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری کی دہری شہریت پر نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے آغاز میں وکیل درخواست گزار ظفر اقبال نے مؤقف اپنایا کہ خصوصی معاون کا کوئی عہدہ ہی نہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خصوصی معاون کا عہدہ کیسے وفاقی وزیر یا وزیرمملکت کے زمرے میں آتا ہے؟آپ کہتے ہیں کہ ذلفی بخاری دہری شہریت رکھتا ہے، دہری شہریت والا رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا اس لیے وزیر بھی نہیں بن سکتا۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مشیروں کے عہدے اس لیے بنائے گئے کہ جو لوگ رکن پارلیمنٹیرین نہیں بن سکتے وہ مشیر لگ سکیں، آئین کے مطابق دہری شہریت والا وزیر نہیں لگ سکتا، سوال یہ ہے کہ کیا معاون خصوصی بھی نہیں لگ سکتا؟چیف جسٹس پاکستان نے ذلفی بخاری کے وکیل سے کہا کہ آپ پہلے ہائی کورٹ جاسکتے ہیں۔جب کہ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے جس میں وزیراعظم عمران خان ذلفی بخاری اور وفاق شامل ہیں، وزیراعظم کو تقرری کی مجاز اتھارٹی کے طور پر نوٹس جاری کیا گیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی جو لاہور رجسٹری میں ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“سپریم کورٹ: ذلفی بخاری دہری شہریت کیس میں وزیراعظم کو بھی نوٹس جاری” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
keep sharing