اسلام آباد: ایف آئی اے نے اومنی گروپ کی شوگر ملوں کی بینکوں کے پاس رہن رکھی گئی چین غائب ہونے کے معاملے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اومنی گروپ ساڑھے 13 ارب روپے کا مقروض ہے جن میں بینکوں کا کل نقصان تقریباً ساڑھے 11 ارب روپے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ شوگر ملوں سے رہن شدہ چینی کے تھیلے غائب تھے، چینی کے صرف 8 لاکھ 37 ہزار 879 تھیلے موجود تھے جب کہ 66 لاکھ 92 ہزار 946 تھیلے غائب پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے اس سلسلے میں شوگر ملوں کا ریکارڈ قبضے میں لیا، قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کا تجزیہ جاری ہے اور حتمی رپورٹ کے لیے مزید وقت درکار ہے۔دوسری جانب بینکوں سے قرض کے بدلے رہن رکھی جانے والی چینی غائب ہونے کے معاملے پر اومنی گروپ کے علی کمال مجید اور مصطفیٰ ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔کراچ کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز کو 10،10لاکھ اور ڈائریکٹرز کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے شوگر ملز چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments