لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب آفس پہنچے جہاں انہیں میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب لاہور آفس پہنچے تو ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے انہیں میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا میں دیے جانے والے انٹرویو کے معاملے پر بھی غور کیا گیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی جانب سے لکھے گئے خط پر بھی بات چیت ہوئی۔یاد رہے کہ 8 نومبر کو ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف اتنے ثبوت ہیں کہ ہم مطمئن ہیں کہ ہمارا کیس مضبوط ہے۔شہزاد سلیم کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کے کیس کا کوئی گواہ آتا ہے تو اس کا فون بند ہو جاتا ہے یا وہ غائب ہو جاتا ہے، سرکاری عمارتوں میں روز آگ لگ جاتی ہے اور ریکارڈ تباہ کر دیا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments