لاہور: وزیراعظم نے گورنر پنجاب کی شکایت سے متعلق ویڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اور گورنر سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا۔گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شکایت کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت میں اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ، گورنر اور اسپیکر کو اسلام آباد بلوایا ہے جس میں تینوں رہنماؤں سے ویڈیو لیک کے سلسلے میں بات کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان پہلے ون ٹو ون تینوں رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور اتحادی جماعت (ق) لیگ کے گورنر پنجاب سے متعلق تحفظات کو دور کریں گے جب کہ پنجاب حکومت میں اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں سینٹ انتخابات کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments