دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابراعظم اور فخر زمان ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں جنہوں نے ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ترقی پانے والوں میں قومی ٹیم کے فخر زمان بھی شامل ہیں جو گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما دوسری اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نے کیرئیر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے پاکستان کے خلاف حال ہی میں 86 اور 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ نے اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے ترقی پا کر ساتویں پوزیشن سبھال لی، بھارت کے شیکر دھاون اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بدستور آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے کوائنٹن ڈی کوک تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابراعظم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جب کہ محمد حفیظ کی رینکنگ میں 16 درجے ترقی ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments