کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد فضا میں دھواں چھا گیا ہے اور صبح سے چھائی ہوئی دھند اب اسموک میں تبدیل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح سے دھند چھائی ہوئی ہے اور موسم میں معمولی سی ٹھنڈ بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 دن سے سمندری ہوائیں نہ چلنے اور ہوا میں نمی کا زائد تناسب اسموک کا باعث بن رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاقے میں حد نگاہ ایک کلومیٹر ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، سوات، مالم جبہ، لوئر دیر اور صوابی میں صبح سویرے بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض مقامات پر بھی صبح سویرے بارش ہوئی۔ملک کے بالائی علاقے دیامر، نیاٹ داریل، تانگیر اور بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے خنکی میں مزید اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ راولپنڈی ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments