اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 41 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اکتوبر میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی جس دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اکتوبر میں 9 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، بجلی پیداوار پر کل لاگت 52 ارب روپے 12 کروڑ روپے رہی، کوئلے سے 11.65 فیصد اور فرنس آئل سے 7.88 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست میں بتایا گیا کہ گیس سے 20 فیصد درآمدی ایل این جی سے 23 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ نیو کلیئر ذرائع سے 9.3 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 64 پیسے کی بجائے بجلی 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔اکتوبر کے مہینے کے فیول پرائس سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments