دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پر مشتمل بالی وڈ کا خوبصورت جوڑا گذشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا، مداح ابھی تک ایونٹ کی آفیشل تصاویر کے منتظر ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ تصاویر میں اس شادی اور مہمانوں کی جھلک ضرور دیکھی جاسکتی ہے۔بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ کا انتخاب کیا تھا، جہاں ساؤتھ انڈین کولکنی روایات کے مطابق دونوں شادی کے بندھن میں بندھے جبکہ آج رنویر اور دپیکا سندھی روایت کے مطابق تقریب میں دکھائی دیں گے۔گذشتہ روز اہلخانہ اور قریبی دوستوں کو ملا کر انتہائی مخصوص افراد نے شادی میں شرکت کی تھی اور اس موقع پر اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہونے پائے۔گذشتہ روز رپورٹس سامنے آئی کہ رپورٹرز اور فوٹوگرافرز کو ایونٹ سے دور رکھنے کی غرض سے کئی سیکیورٹی بوٹس بھی جھیل کے اطراف گشت میں مصروف ہیں جبکہ مقامی حکام نے کشتیاں کرائے پر دینے والی کمپنیوں کو خبردار کر رکھا ہے کہ وہ علاقے سے باہر کے لوگوں کو بوٹس کرائے پر نہ دیں۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شادی میں آنے والے تمام مہمانوں کو ایک خصوصی رِسٹ بینڈ دیا گیا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز کے کیمرہ لینس کو بھی اسٹیکر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بالی وڈ کی اس میگا شادی کی آفیشل فوٹوگرافی کے فرائض وشال پنجابی انجام دے رہے ہیں۔اگرچہ دپیکا اور رنویر کی شادی کی آفیشل تصاویر تقریبات کے اختتام کے بعد شام 6 بجے کے قریب پوسٹ کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ان تمام تر حفاطتی اور سیکیورٹی انتظامات کے باجود بھی سوشل میڈیا پر اس شادی کی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد یقیناً مداحوں کی بے صبری میں اضافہ ہوگیا ہے، لیکن آفیشل تصاویر کے لیے ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments